
برادرمکرم مولانا محمد اختر فیضی؍
کےوالدِمحترم جواررحمت میں
عبد الباری شفیق السلفی ،ممبئی
عبد الباری شفیق السلفی ،ممبئی
آپ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر تقریبا ۲؍بجے گاؤںکےقبرستان میںمولانامحمد احمد عرف ضامن علی نے پڑھائی، جو بذات خود ایک نیک سیرت وشخصیت کے مالک ہیں آپ ایک بہترین داعی ،خطیب ومقررہیں جو علاقہ کے جلسہ وپروگراموں میںاپنی سائیکل سےجاکر بلااجرت تقریرکرتے اور درس وغیرہ دیتےہیں،اللہ انھیں جزائےخیردےاورصحت وعافیت عطافرمائے۔آمین!
ہمارےمحسن وعزیز دوست مولانامحمداخترفیضیؔ کے والد مرحوم جناب راغب اللہ صاحب نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر کافی محنت کی ہے۔ آپ کا گھرانہ ایک دیندار وعلمی گھرانہ ماناجاتاہے،آپ کی اولاد کےساتھ ساتھ پوتوںمیںسےتقریباسب حافظ،عالم وفاضل ہیں اور کچھ دینی تعلیم حاصل کرنے میں لگےہوئےہیں۔ اللہ سب کو عالم باعمل بنائے۔
آپ نے اپنے پیچھےاپنی اہلیہ محترمہ کےساتھ تین لڑکے (۱)فضیلۃ الشیخ عبد الستار سراجیؔ،وکیل الجامعہ سراج العلوم بونڈہیار،ضلع بلرامپور (۲)فضیلۃ الشیخ شکیل احمد صاحب (۳) فضیلۃ الشیخ محمد اختر فیضیؔ استاذِ حدیث جامعہ اسلامیہ نورباغ،کوسہ،ممبرا ،اور ایک بہن خیر النساء جو سب سے بڑی ہیںجن کےتین لڑکے اور چارلڑکیاںباحیات اور اپنے اپنے گھرخوش وخرم ہیں۔اسی طرح آپ کے کل ۱۴ پوتےہیں(۱)صفی الرحمن رحمانی، (۲)حافظ خلیل الرحمن سنابلی ،(۳)حافظ فضل الرحمن سنابلی،(۴)سعید الرحمن،(۵)حافظ انیس الرحمن سلفی،(۶)حافظ جمیل الرحمن،(۷)وحید الرحمن، (۸)حافظ ذبیح اللہ،(۹)حفیظ الرحمن،(۱۰)حافظ عبد الوہاب،(۱۱)اشفاق الرحمن،(۱۲) محمد حمدان،(۱۳)عبد الماجد،(۱۴)محمد حنادہیں۔اوردوپوتیاں (۱)عائشہ خاتون (۲)سمیہ خاتون ہیں۔جب کہ ایک پڑپوتا محمد عماراورایک پڑپوتی نائلہ خاتون ہیں۔اور دو بہو اور تین نتوہان ہیںنیزکل۶بیٹے اور پوتے عالم ہیں تین نتوہ عالمہ ہیں اور۶حفاظ ہیںیہ کل ان کی ذریت ہیں جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہوں گی ان شاء اللہ ۔
دعاہےکہ اللہ تعالی آپ کو غریق رحمت کرے ،آپ کی بشری لغزشوں کو درگزر فرماکر عذاب قبر سے محفوظ رکھتے ہوئے جنت الفردوس میں داخل کرے اورآپ کی ذریت کو آپ کے لئے صدقہ جاریہ بنائےنیزپسماندگان کو صبرجمیل اور کثرت سےآپ کےحق میں دعائےخیرکرنےکی توفیق بخشے۔آمین!
Comments
Post a Comment